Warning: Undefined array key "options" in /home/u593841753/domains/usmanyazmani.com/public_html/wp-content/plugins/elementor-pro/modules/theme-builder/widgets/site-logo.php on line 93
Nazr e bad aur Jadu ka ilaj - Usman Yazmani

نظر بداور جادو کا علاج

آج کل نظر بد اور جادو کی وجہ سے معاشرے میں لوگ بڑے پریشان ہیں ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے کہ آپ اپنے گھر میں ہی نظر بد اور جادو کو ختم کر سکتے ہیں اس طریقے کو آپ اپنی زندگی میں ایک مرتبہ ضرور اپلائی کریں ان شاء اللہ اس طریقے پر عمل کرنے کے بعد آپ کو پھر کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی یہ طریقہ مجھے ایک بزرگ عالم دین نے بتایا تھا انہوں نے بتایا کہ میں نے تقریبا 30 سے 35 سال اس پر عمل کیا ہے انہوں نے فرمایا کہ جب ہمارے گھر میں میرے پوتے پوتیوں میں سے کسی کو نظر لگتی ہیں تو ہم خود ہی مسنون دَم کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ شفاء عنایت فرما دیتے ہیں۔

اتنا جادو جنات یا نظر بد کا مسئلہ نہیں ہوتا جتنا یہ جادو گر اور جعلی عامل حضرات خوف میں مبتلا کر کے اپنا کلائنڈ بنانے کے لیے ٹریپ کرتے ہیں یقیناً صحیح حدیث کی رُو سے نظر انسان کو قبر میں اور اونٹ کو ہانڈی میں لے جاتی ہیں (سلسلہ الصحیحہ) لیکن مسنون دعاؤں سے اتر بھی تو جاتی ہے کس حدیث میں لکھا ہے کہ کوئی دوسرا شخص یا معالج ہی دَم کرے گا تو نظر اترے گی یا جادو ختم ہو گا؟ ہمیں اپنے اندر ایمان اور اللہ کے ڈر کو پختہ کرنے کی ضرورت ہے ہمارا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اپنے ناظرین اور قارئین کرام جو ہماری تحریریں پڑھتے ہیں ان کو اس طرح سے گائیڈ کرتے ہیں کہ ان کو گھر سے باہر نہ نکلنا پڑے پھر بھی کسی کو بہت زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ ہم سے فون پر مشورہ کرسکتے ہیں ۔

جس کو نظر لگی ہے وہ گھبراہٹ اور بے چینی محسوس کرے گا یا اثرات والے شخص کو غصہ آئے گا چڑچڑا پن آئے گابچہ ہے تو ضد کرے گا چہرے پر دانے نکل آئیں گے وغیرہ مزید علامات کے لیے یوٹیوب پر ہمارے چینل

( Peace & Light)

کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

جب آپ کو اس طرح کی عجیب و غریب کیفیات محسوس ہوں تو آپ کو کسی عامل یا معالج کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنے گھر میں اپنا علاج خود کریں طریقہ علاج یہ ہے ایک لیٹر والی پانی کی بوتل آدھا پاؤ سرسوں کا آئل اپنے پاس رکھے جس کو نظر لگی ہے اس کو بھی پاس بٹھا لیںگھر میں سے جس نے دم کرنا ہے وہ شخص نمازی اور پرہیز گار ہو باوضو ہو کر سب سے پہلے درود ابراہیم 7 مرتبہ نماز والا درود ۔

سورہ فاتحہ 7 مرتبہ آخری تین قل سورہ اخلاص ، سورہ فلق، سورہ الناس یہ سات سات مرتبہ اور سورہ القلم کی آخری دو آیات سات مرتبہ ان تمام وظائف کو پڑھ کر مریض پر پانی پر اور سرسوں کے آئل پر پھونک دیں یہ ساری دعائیں پڑھنے میں 15 منٹ لگیں گے اگر آپ کسی عامل کے پاس علاج کروانے کے لیے جائیں گےتو آپ کا وقت بھی ضائع ہو گا فیس بھی دینی پڑے گی اور انتظار بھی کریں گے۔

ایک گلاس پانی مریض کو دَم کرنے کے بعد پلائیں باقی پانی اگلے دو دن پلائیں جو پانی بچ جائے اس سے مریض ہاتھ اور منہ دھوئے گا پاؤں نہیں دھوئے گا۔

اور سرسوں کا آئل مریض اگر بچہ ہے تو اس کے والدین اس بچے کے جسم پر مساج کر دیں اور اگر بڑا ہے تو خود اپنے پورے جسم پر مساج کر لےمساج کے ایک گھنٹہ بعد غسل کر لیں۔

غسل کا طریقہ یہ اتنا مجرب عمل ہے کہ ہم نے خود اس طریقے سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔

ایک پاؤ دیسی بیری کے پتے آٹھ سے دس لیٹر پانی کے اندر اچھے طریقے سے بوائل کریں بوائل کرنے کے بعد پانی سے پتے نکال دیں بوائل شدہ نیم گرم پانی سے صابن یا شیمپو لگا کر اچھی طرح غسل کر لیں غسل کے بعد آپ کو ایسے محسوس ہو گا کہ جیسے آپ سے بوجھ ہی اتر گیا ہے خود بھی اس پر عمل کریں اور آگے دوسرے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ بکری کی کھال میں چھپے بھیڑیے سے اپنی عزت ایمان اور دولت سے محفوظ کر سکیں۔ اگر آپ کے گھر میں جادو آسیب نظر بد کا ایشو ہے تو یہ عمل جو آپ کو بتایا ہے ہفتہ میں تین مرتبہ کریں پھر اگلے ہفتہ میں دو مرتبہ یہ عمل کریں ان شاء اللہ کسی عامل یا دَم کی ضرورت نہیں پڑے گی اس کام کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر کریں۔

کیونکہ جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی مدد کرتا ہے اللہ اس کی مدد کرتا ہے۔

وَاللّٰہُ اَعْلَم بِالصَّواب