عثمان یزمانی اوفیشل نمبر
0300 665 2509
جادو جنات کے علاج اور مشورے کے لیے اگر آپ ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو اس موبائل نمبر کے علاوہ ہمارا کوئی رابطہ نمبر نہیں۔
اگر آپ ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو جمعہ کے دن کے علاوہ آپ صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہمارے اوفیشل نمبر پر رابطہ کر کے اپوائٹمنٹ لے سکتے ہیں۔
ملاقات کے لیے فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں آپ کو جمعرات والے دن کی اپوائٹمنٹ مل جائے گی۔ اگر آپ صرف موبائل فون پر ہی سیشن لینا چاہتے ہیں تو آپ کو بدھ والے دن کا ٹائم مل جائے گا۔
کچھ لوگ عثمان یزمانی کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے اپنا پرنسل نمبر دے رہے ہیں کال کرنے کی صورت میں کہتے ہیں عثمان یزمانی صاحب بہت زیادہ مصروف ہوتے ہیں اُن سے آپ کا پرسنل رابطہ ممکن نہیں۔
لہٰذا آپ کو ان کے استاد کا ٹائم مل سکتا ہے یا دوسرے سنیئر معالجین کا ٹائم مل سکتا ہے۔عثمان یزمانی کا ایسے عناصر کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں جو لوگوں کو رابطہ کرنے کی صورت میں مس گائیڈ کرتے ہیں۔ ہمارے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے صرف ہمارے اوفیشل نمبر پر رابطہ کریں۔
ہمارے اوفیشل نمبر کے علاوہ کسی دوسرے نمبر پر رابطہ کرنے کی صورت میں مریض کو کسی پریشانی یا نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
ہم جادو جنات کا علاج کیسے کرتے ہیں؟
مریض اگر ہمارے آفس میں آکر روحانی علاج کروانا چاہے یا موبائل فون کے ذریعے آن لائن سیشن لینا چاہے دونوں صورتوں میں ہم علاج کے دوران مندرجہ ذیل کام نہیں کرتے۔
1
مریض سے مریض اور اس کی والدہ کا نام نہیں پوچھتے۔
2
مریض سے مریض کے پسینے والے کپڑے نہیں مانگتے۔
3
مریض سے مریض کے ناخن، بال اور پاؤں کی مٹی وغیرہ نہیں مانگتے۔
4
مریض سے مریض کی تصاویر نہیں مانگتے۔
5
مریض سے بکرے چھترے زعفران وغیرہ نہیں مانگتے۔
6
مریض کو فوتگی والے گھر اور پیدائش والے گھر میں جانے سے نہیں روکتے۔
7
مریض کو خوف زدہ کرنے کے لیے جنات کی کہانیاں نہیں سناتے۔
8
مریض کو علاج کے لیے کسی قسم کے تعویز نہیں دیتے۔
9
ہم مریضوں کو اجتماعی دم نہیں کرتے کیونکہ ہر مریض کے مرض کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔
ہمارا طریقہ علاج
ہم مریض سے مریض کی مکمل ہسٹری لینے کے بعد مریض پر اونچی آواز سے قرآن مجید اور مسنون دعاؤں سے رُقیہ یعنی دم کرتے ہیں۔
مریض پر دم کرنے کی صورت میں اگر مریض کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو مریض کی ہسٹری سامنے رکھتے ہوئے شرکیہ چیزوں سے پاک قرآن وسنت کے دائرے میں رہ کر مریض کی مکمل راہنمائی کرتے ہیں۔
علاج کے دوران ضروری ہدایات
٭ علاج کروانے سے پہلے سچے دل سے سب کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرنا لازمی ہے۔
٭ علاج سے پہلے اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔
٭ شفاء یاب ہونے کے لیے یقین صرف اللہ کی ذات پر ہونا ضروری ہے۔
٭ شفاء یاب ہونے کے لیے صبح و شام کے مسنون اذکار اور پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرنا شرط ہے۔
٭ گھر سے غیر شرعی معاملات کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔
٭ علاج کے دوران کسی قسم کا تعویز نہیں پہننا۔
٭ یہ عقیدہ رکھیں کہ کالے جادو کا توڑ کالے جادو سے نہیں بلکہ صرف قرآن مجید اور مسنون دعاؤں سے ہی ممکن ہے۔
ہمارے ادارے کا تعارف
Peace & Light
ایسی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، جس کا مقصد روحانی مسائل مثلاً: جادو، جنات نظر بد،مایوسی کا قرآن وسنت اور جدید سائنسی ریسرچ کی روشنی میں علاج کرنا، روحانی مسائل کی وجہ سے درپیش خوف کا خاتمہ کر کے انسانی زندگی میں خوشیاں لانا ہے ۔
یاد رہے! آج کل ان مسائل کی وجہ سے انسان خوف کے سائے میں رہتا ہے۔ ہمارا مقصد انسان کو خوف کے سائے سے نکال کر قرآن وسنت کے ذریعے زندگی میں سکون وراحت پیدا کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارے کو عام و خاص کے لئے مفید بنائے اور مصائب زدہ لوگوں کی پریشانیوں کو سکون اور بیماریوں کو صحت میں بدلنے کا ذریعہ بنائے۔ آمین